ابوظہبی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)
متحدہ عرب امارت کے شہر ابوظہبی کے ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق کے مطابق ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ دو دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک دھماکا 3 آئل ٹینکرز میں جب کہ ایک دھماکا زیر تعمیر ایئرپورٹ پر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
روس اور عرب امارت کا مسافر پروازیں بڑھانے پرغور

Advertisement

روسی روبوٹ پولیس اہلکار نے متحدہ عرب امارات میں پروبیشن پیریڈ پاس کرلیا

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی جبکہ دیگر افراد میں دو بھارتی شہری شامل ہیں۔

آئل ٹینکرز اور زیر تعمیر ایئرپورٹ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

2019 میں ایران سے بڑھتے ہوئے تناؤ کے سبب امارات نے یمن میں اپنی افواج کی تعداد میں نمایاں کمی کرتے ہوئے انہیں وطن واپس بلا لیا تھا لیکن یمن کی فوج کو اسلحے اور تربیت کی فراہمی کے سبب ان کا مقامی افواج پر اثرورسوخ برقرار ہے۔