امریکا روس کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے فارن پالیسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ روس کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس سفارت کاری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں اور ہم نے غور کرنے کے لیے کچھ خیالات اور تجاویز میز پر رکھی ہیں. امریکی عہدیدار کے مطابق ہم ان کے بارے میں بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں.

یہ بھی پڑھیں
روس کے ساتھ تعاون کرنا ہمارے مفاد میں ہوگا، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے بائیڈن اور پوتن کے درمیان ویڈیو کال کی تصدیق کردی

Advertisement

سلیوان نے مزید کہا میرے نقطہ نظر سے یورپی سلامتی کے اہم مسائل پر سفارت کاری کے ذریعے بامعنی پیش رفت کی گنجائش موجود ہے۔