Connect with us

پاکستان

اسامہ ستی قتل کیس،عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی

Published

on

اسلام آباد (صدائے روس 06 فروری 2023ء) اسامہ ستی قتل کیس،اسلام آباد کی سیشن عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
افتحار احمد اور محمد مصطفٰی کو سزائے موت سنائی گئی جبکہ سعید احمد،شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے افتحار احمد اور محمد مصطفٰی کو ایک،ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسامہ ستی قتل کیس میں سزا پانے والے افراد کا تعلق انسداد دہشت گردی پولیس سے ہے،اسامہ ستی قتل کیس کا ٹرائل 2 سال اور ایک ماہ جاری رہا،عدالت نے 31 جنوری کو ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یادر ہے کہ اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو سرینگر ہائی وے پر رات ڈیڑھ بجے قتل کیا گیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر طالبعلم اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پراسیکیوٹر راناحسن عباس پیش ہوئے تھے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت6 فروری تک کیلئے ملتوی کی۔ کیس میں انسداد دہشت گردی پولیس کے اہلکارافتخار احمد،محمد مصطفی، سعید احمد،شکیل احمد اور مدثر مختار نامزد ملزمان ہیں،ملزمان نے 22 سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو سرینگر ہائیوے پر رات ڈیڑھ بجے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
یہ بھی خیال رہے کہ اسامہ ستی کے والد ندیم ستی نے چیف جسٹس اور اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل بھی کی تھی،ندیم ستی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے اسامہ ستی کو 2 جنوری 2021 کو نا حق قتل کیا گیا،پولیس اہلکاروں نے شہید کیا جس سے شہر میں خوف وہراس پھیلا،واقعے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا تھا،عمران خان سے ملاقات کے بعد واقعے کی جوڈیشل انکوائری، اور جے آئی ٹی بنائی گئی تھی،جوڈیشل انکوائری اور جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالت میں بھی پیش کی گئیں،انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔

Continue Reading

پاکستان

صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

Published

on

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے

Continue Reading

ٹرینڈنگ