Connect with us

انٹرنیشنل

امریکہ نے عراق سے فوجی سازوسامان شام پہنچانا شروع کردیا

Published

on

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے عراق سے فوجی سازوسامان شام پہنچانا شروع کردیا ہے. شام میں امریکی فورسز کی طرف سے فوجی رسد بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ امریکیوں نے مشرقی شام کی آئل فیلڈ میں واقع اپنی چھاونیوں کے لئے رسد کے طور پر فوجی سازوسامان بھیجا ہے۔

اس شامی ذریعے نے نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر اس بارے میں کہا کہ عراق میں موجود امریکی فورسز نے بکتربند گاڑیوں، ٹینک، بولڈوزر اور سیل بند کنٹینر پر مشتمل 30 ٹرک مشرقی شام بھیجے ہیں۔ ان سیل بند کنٹینروں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں میزائیل اور گولہ بارود تھے۔

امریکیوں نے یہ فوجی کارواں ایسی حالت میں شام بھیجا ہے کہ 5 جنوری کو مشرقی شام کے المیادین شہر کی العمر آئل فیلڈ پر 10 میزائیل داغے گئے تھے۔

شامی حکومت اپنے ملک کی سرزمین پر امریکی فوجیوں اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دے کر انکے نکلنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ شامی حکومت کا کہنا ہے امریکی فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز ایس ڈی ایف، مشرقی شام میں تیل کے ذخائر کو لوٹنے کے مقصد سے وہاں موجود ہے۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ