تازہ ترین
بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرکو کورونا کے بعد ایک اور بیماری لاحق
دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرکو کورونا کے بعد ایک اور بیماری لاحق ہو گئی ہے. گزشتہ روز گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل پونے کے بعد اب نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں. بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر میں کورونا کی تشخیص کے بعد اب نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ لتا منگیشکر کو اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق خبریں گزشتہ روز منظرِ عام پر آئیں لیکن وہ ہفتے کی شب سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ لتا منگیشکر کے ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کورونا کے ساتھ ساتھ نمونیا میں مبتلا ہیں۔
بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
انٹرنیشنل
ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا