Connect with us

پاکستان

بہاولپور: نجی ہاسٹل کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 2 زخمی

Published

on

صدائے روس 29 اپریل 2023
بہاول پور میں گرلز ہاسٹل میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے نجی گرلز ہاسٹل کے کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ بہاولپور کی ریاض کالونی میں پیش آیا، ملبے تلے دب کر2 طالبات جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاسٹل کے کمرے کی چھت بلڈنگ کی ٹینکی گرنے کی وجہ سے وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔

نجی ہاسٹل میں چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ ماجدہ اقبال اور 21 سالہ شہلا منور کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں طالبات کا تعلق تحصیل چشتیاں کے گاؤں 172 مراد سے ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والی طالبات گورنمنٹ صادق ویمن کالج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، زخمی طالبات اور لاشوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

Published

on

صدائے روس 3 جون 2023
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ