Connect with us

انٹرنیشنل

سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز ایک ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند

Published

on

سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز ایک ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوگئیں۔

سوڈانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوڈان کے آرمی چیف اور پیرا ملٹری فورسز کے سربراہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقوں کا بات چیت کیلئے نمائندے مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی 4 سے 11 مئی تک کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ