Connect with us

پاکستان

مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج

Published

on

کراچی ( صدائے روس)موچکوپولیس نے عدالتی حکم پرکیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہونے والی اموات پر مزید 10 مقدمات درج کرلیے۔

تمام مقدمات جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، جن میں علی محمد گوٹھ میں غیرقانونی طورپرقائم فیکٹریوں کے مالکان کونامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موچکو تھانے کے علاقے کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد موچکو پولیس نے عدالتی حکم پرمزید 10 مقدمات درج کرلیے، جن میں قتل بالسبب اور زہریلا مادہ اٹھنے کی دفعات شامل ہیں۔ اس سلسلے میں درج مقدمات کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات

مدعیان کے بیان کے مطابق علی محمد گوٹھ کی رہائشی آبادی میں ری سائیکلنگ کرنے والی فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔ کارخانوں سے مضرصحت دھواں، تعفن اورخاک اُڑنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے، جس کے اثرات صحت کے لیے خطرناک اورجان لیوا ثابت ہوئے۔ دھویں، تعفن اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بیماریاں پیدا ہوئیں جو ہلاکتوں کا سبب بنیں۔ یہ اموات فیکٹری مالکان کی غفلت کی وجہ سے ہوئیں، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Continue Reading

پاکستان

صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

Published

on

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے

Continue Reading

ٹرینڈنگ