پاکستان
پاکستان نے آئی ایم ایف کو نومبر تک بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے دیا

اسلام آباد: (صدائے روس) حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق پاکستان نے نومبر 2023 تک بجلی سہ بنیادوں پر مہنگی کرنے کا پلان دے دیا۔ حکومت بجلی 7.91 روپے فی یونٹ مہنگی کرے گی۔
فروری تا مارچ تک پہلی سہ ماہی میں 3.21 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔ مارچ تا مئی دوسری سہ ماہی میں بجلی مزید 0.69 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔
جون تا اگست تیسری سہ ماہی میں بجلی کے ریٹ مزید 1.64 روپے فی یونٹ بڑھائے جائیں گے۔ ستمبر تا نومبر چوتھی سہ ماہی میں بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 1.98 روپے کا مزید اضافہ ہوگا۔
کسان پیکج کے تحت بجلی کی سبسڈی یکم مارچ سے ختم کرنا ہوگی۔ جس سے 65 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
آئی ایم ایف نے بجلی کے تکنیکی نقصانات میں 16.2 ارب روپے کمی کی شرط عائد کردی۔ آئی ایم ایف سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری میں 0.58 فیصد بہتری پر اتفاق کیا گیاْ
مارچ تک نومبر فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے مزید 35 ارب روپے مزید جمع کیے جائیں گے۔
مارچ تا نومبر فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد جمع ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے وصولیوں کا ہدف 90.4 فیصد مقرر کردیا۔
پاکستان
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

صدائے روس 3 جون 2023
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا