ہومانٹرنیشنلآسٹریلیا نے اپنے شہریوں کویوکرین چھوڑنے کا حکم دے دیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کویوکرین چھوڑنے کا حکم دے دیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کویوکرین چھوڑنے کا حکم دے دیا

سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے. اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن تنازعہ کی صورت میں ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آسٹریلوی باشندوں کے پاس یوکرین سے خود کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا اختیار ہو. ہم کئی ہفتوں سے یہ کہہ رہے ہیں کہ روس کی جانب سے حملے کی صورت میں یوکرین میں حالت انتہائی خراب ہو جائیں گے.

وزیر اعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر اپنے ملک کے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ موریسن نے کہا کہ ہم یوکرین میں رہنے والے آسٹریلوی شہریوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کے لیے ہمارا مشورہ واضح ہے کہ یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور آپ کی حفاظت کے لیے آپ کو یوکرین چھوڑنے کی ضرورت ہے. انہوں نے روس یوکرین سرحد پر صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ وزیر اعظم نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ حملے کے ارادے سے یوکرین کی سرحد کے ساتھ اپنی فوجیں جمع کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل