گلاسگو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسکاٹ لینڈ کی وزیر نے برطانوی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کردیا . اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی مقامی حکومت کی فرسٹ وزیر نیکولا اسٹورجن نے حکومت برطانیہ کو غیر معتبر قرار دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا بندشوں کے باوجود برطانیہ کی وزارت عظمی کی عمارت میں جشن و سرور کی تقریب اور کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تصاویر وائرل ہونے اور رپورٹیں منظرعام پر آجانے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی مقامی حکومت کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹورجن نے اپنے ایک پریس انٹرویو میں کہا کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے حکومت پنہاں رکھ سکے اور بہتر یہ ہوگا کہ برطانوی وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں
سکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدہ ہونے کے امکانت بڑھ گئے
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے، فرانس شدید ناراض
جس وقت کورونا اپنے عروج پر تھا اور قرنطینہ کا دور جاری تھا دو ہزار بیس میں برطانوی وزارت عظمی میں پارٹی کی دعوت کی خبر منظر عام پر آجانے کے بعد اب ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم کے جھوٹا ہونے کا مسئلہ اٹھ کھڑا ہوگیا ہے۔ بورس جانسن نے گزشتہ بدھ کو ڈاؤننگ اسٹریٹ گارڈن میں ہوئی اس تقریب میں شرکت کا اعتراف کرتے ہوئے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی ہونے پر اس سلسلے میں معذرت خواہی کی ہے۔