ہومتازہ ترینروس نے نیویارک اورلندن کو تباہ کرنے کی دھمکی دی، برطانوی میڈیا

روس نے نیویارک اورلندن کو تباہ کرنے کی دھمکی دی، برطانوی میڈیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی میڈیا کے مطابق روسی سیاستدانوں نے جوہری جنگ سے ڈراتے ہوئے لندن اور نیویارک کی تباہی کی دھمکیاں دی ہیں جبکہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا بھی مذاق اڑایا ہے۔ برطانیہ کے میڈیا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے سرکاری ٹی وی چینل روزیہ 1 پر بات کرتے ہوئے، روسی صدر پوتن کے حامی میزبان ولادیمیر سولوویو نے لندن اور نیویارک کو تباہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا مذاق اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں مہنگائی کا عروج،اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

روس چین دوستی کا مقصد کسی کے خلاف نہیں ہے، روسی وزیر خارجہ

میڈیا کے مطابق زرنووسکی نے مزید کہا کہ اب آخری پارٹی چل رہی ہے، لیکن انسانیت اور یورپ کیلئے بڑا سانحہ ظہور پذیر ہونے والا ہے۔ صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے طاقت کا استعمال، یورپ میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد کروڑوں میں ہوگی اور ان کی گنتی کیلئے بھی وقت نہیں ہوگا۔ نیو یارک بھاگنا بند کرو کیونکہ جلد ہی یہ شہر کرہ ارض پر موجود ہی نہیں ہوگا۔

روسی سیاستدان کے الفاظ کچھ یوں تھے ،عظیم امریکہ، امیر یورپ – یہ سب رک سکتا ہے. یورپ کا کچھ حصہ غائب ہونے والا ہے کیف، وارسا، ریگا، ٹالن اور لندن تباہ ہو جائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں تمام یورپ کو تباہ نہیں ہونا چاہئے. لیکن لندن (ہاں) اسے ضرور تباہ ہونا چاہئے تاہم اسکاٹس، آئرش، ویلش کو رہنے کا حق دینا چاہئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل