ہومتازہ ترینفوج کے ساتھ تنازعہ سوڈان کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

فوج کے ساتھ تنازعہ سوڈان کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک)
سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ متنازع معاہدے کے کچھ ہفتے بعد استعفی دے دیا۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ نومبر2021 میں متنازع سیاسی معاہدہ کیا تھا۔

سوڈانی وزیراعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک کوتباہی سے روکنے کے لئے بھرپورکوشش کی لیکن جوکچھ کہا گیا ویسا نہیں کیا گیا۔ جمہوریت کی خاطراستعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اب ملک کی حالت سنبھالنے کے لئےکسی اورکوموقع ملنا چاہئیے۔ سوڈانی فوج نے 25 اکتوبر2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد عبد اللہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا تاہم نومبر میں اقتدار کی تقسیم کے 14 نکاتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اتوارکو سیکورٹی فورسز کی مظاہرین پرفائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔ سوڈان میں اکتوبر2021 کے بعد سے ہونے والے مظاہروں میں اب تک 56 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل