اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، عبدالعلیم خان

(ماسکو (صدائے روس

 

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، خاص طور پر مواصلاتی، تجارتی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں۔

 

انہوں نے یہ بات ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پچاجی سے ماسکو میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔

 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید وسعت دینے، اور علاقائی روابط (regional connectivity) کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

 

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان ایک قدرتی پل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔

 

پاکستان دیگر دوست ممالک کو بھی اقتصادی راہداریوں میں شامل ہونے کی دعوت دے گا تاکہ مشترکہ ترقی اور استحکام حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو نئے شعبوں میں وسعت دی جا رہی ہے، جس میں سرمایہ کاری، نقل و حمل، اور انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔

Share it :