تازہ ترین
2022 اسلام فوبیا کا جائزہ

ترجمہ : اشتیاق ہمدانی
2022 کو ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائی گئی، اور اس موقع نے ہندوستان کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا. بھارتی اسکالرز، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا کہ اس اہم موقع کو ہندو قوم پرستی کی طاقت کی حقیقت سے متاثر کیا گیا، جس نے ملک کی سیکولر اور جمہوری بنیادوں کو نشانہ بنایا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے ایک مضمون میں مصنف دیبایش رائے چودھری نے بھارت کی 75 ویں یوم آزادی کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے سیکولرازم، تکثیریت، مذہبی رواداری کے نظریات پر ایک غیر روادار ہندو بالادستی کی اکثریت پسندی کی حمایت کرتے ہوئے، ہندوستانی جمہوریت کی بے حرمتی کی ہے۔ دیباش نے کہا کہ مودی نے ان بھارتی مساوی شہریت نظریات کو مجروح کیا ہے جس کی بنیاد پر 15 اگست 1947 کو بھارت کی آزادی حاصل کرنے کے بعد ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں ملک کے 200 ملین مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی پالیسی کو اپنایا گیا، جس کے بعد مسلمانوں کے خلاف پرتشدد بیانات میں اضافے کے ساتھ ہندو اکثریت پسندی “ڈی فیکٹو اسٹیٹ پالیسی” بن چکی ہے۔ ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات، حکام کی طرف سے ہراساں کیے جانے، امتیازی پالیسیوں، اور ہندوستان کے مسلمانوں کے دلوں میں خوف پیدا کی پالیسی کو مذموم عزائم سے تشبیہ دی.
2022 میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے استعمال کیے گئے ایک نئے حربے میں ملک بھر کے مسلمانوں کو ڈرانے اور نشانہ بنانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال شامل تھا۔ بھارت میں ہونے والے تشدد کے متعدد واقعیات کے بعد جن کے بارے میں بہت سے مسلمانوں نے الزام لگایا تھا کہ ہندو گروپوں نے مسلم اکثریتی محلوں میں مارچ کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی اس کے علاوہ اشتعال انگیز نعرے لگائے جس کے نتیجے میں ملک میں اسلامو فوبک کو بھڑوا ملا. حکام نے مسلمانوں کے گھروں اور کاروبار کو خصوصی طور پر نشانہ بنا کر جوابی کارروائی بھی کی۔
حکومت نے اپنے مسلم مخالف تعصب کو نہیں چھپایا، مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے وزیر داخلہ نے کہا، “اگر مسلمان اس طرح کے حملے کرتے رہے، تو انہیں انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔” بھارتی دیگر حکام نے مسلمانوں کی املاک کے انہدام کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ “غیر قانونی تعمیرات” پر کارروائی کر رہے ہیں. لیکن یہ بات واضح رہے کہ یہ اقدام ہمیشہ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے بعد ہوتا ہے اور حکومت کی کارروائی صرف مسلم کمیونٹیز کو نشانہ بناتی ہے۔
رپورٹس نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کتنی مسلم خواتین گھروں کی اس مسماری سے متاثر ہوئیں، کیونکہ ان میں سے کئی نے اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے کئی دہائیوں تک اپنی چھوٹی دکانیں اور کھوکھے چلارہی تھیں۔ ایک سابق ممبر پارلیمنٹ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی رکن برندا کرات نے فارن پالیسی کو بتایا کہ “مودی کی حکومت کے لیے اس کمیونٹی کو نشانہ بنانا، جو عالمی وبا کے بعد اپنی روزی روٹی بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔ 2022 میں، ہندوستانی حکام نے مسلمانوں کو ڈرانے، ہراساں کرنے اور پسماندہ کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا۔ جون 2022 میں بی جے پی کی اس وقت کی قومی ترجمان نوپور شرما نے قومی ٹیلی ویژن پر پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ ظاہر کیا گیا.
بی جے پی کو کارروائی کرنے کے لیے خلیج کے عرب ممالک کی جانب سے مذمت اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد شرما کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا اور اسے ایک “محدود” قرار دے دیا گیا۔ ہندوستانی مسلمانوں نے اسلامو فوبک ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی حکومت نے ان کے گھروں کو مسمار کرکے ایک بار پھر جواب دیا۔ TIME کے لیے ایک طاقتور تحریر میں، ہندوستانی مسلم کارکن آفرین فاطمہ نے اس بارے میں لکھا کہ کس طرح شرما کے اسلامو فوبک تبصروں کے خلاف اس کے شہر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد بھارتی حکام نے اس کے خاندان کو نشانہ بنایا جو علاقے میں سیاسی طور پر سرگرم مسلم خاندان ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کے والد کو گرفتار کیا اور خاندان کو ڈرایا دھمکایا، ان پر پرتشدد احتجاج منظم کرنے کا الزام لگایا۔ بعد میں مودی سرکار کی کہانی بدل گئی کیونکہ حکام نے دعویٰ کیا کہ اس خاندان کا گھرغیر قانونی طور پر بنایا گیا تھا، اس کے باوجود کہ فاطمہ نے یہ بتایا کہ اس کے والدین نے کئی دہائیوں سے تمام متعلقہ پراپرٹی ٹیکس ادا کیے ہیں، اور جائیداد کے تمام قانونی ملکیت کے دستاویزات بھی موجود تھے۔ اس نے بتایا کہ ہندوستان میں “بلڈوزر کا انصاف” کیسے کام کرتا ہے، بھارتی حکومت مسلمانوں کو سنگین ‘جرائم’ سے زبردستی جوڑتی ہے جیسے کہ احتجاج میں حصہ لینا پھر ان پر تشدد کا الزام لگاتی ہے اور پھران کے گھروں کو تباہ کردیا جاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ہندوستانی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران بلڈوزر کی موجودگی کو دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ گئے تھے۔ بھارت سے 8,000 میل سے زیادہ دور امریکی ریاست بھارتی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور ہندو راہب یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر کے ساتھ پریڈ میں بلڈوزر دکھائے جانے کے بعد غم و غصے کا مرکز بن گئی۔
یہ واقعہ 2022 میں کی متعدد مثالوں میں سے ایک ہے جس میں ہندو قوم پرستی اور اسلامو فوبیا کی عالمگیریت کی نشاندہی کی گئی تھی اور یہ کہ کس طرح اس نظریے کو ڈائیسپورا میں بہت سے لوگوں نے محسوس کیا ہے۔
2022 میں ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعیات دیکھے گئے، جیسا کہ ہندو قوم پرستوں نے کھلے عام کمیونٹی کے خلاف نسل کشی کا مطالبہ کیا، جبکہ بی جے پی حکومت نے بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ سال کے آغاز پر جینوسائیڈ واچ کے بانی گریگوری اسٹینٹن نے خبردار کیا کہ “بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو سکتی ہے۔ مسلمانوں کو غیر انسانی بنانے والی سازشی نظریات امتیازی پالیسیوں، پرتشدد ظلم و ستم میں ملوث ہونے کی خطرناک کوششوں کے ساتھ یہ سازش کی جائے گی۔ اسلام اور مسلمانوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے انتہا بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کرلی گئی ہے.
جون 2022 میں آزاد بین الاقوامی ماہرین کے ایک پینل نے 2019 سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایک رپورٹ شائع کی جس سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے خلاف گھڑی گئی کچھ خلاف ورزیاں انسانیت کے خلاف جرائم جنگی جرائم اور نسل کشی کے لیے اکسانے کے مترادف ہو سکتی ہیں۔
“لو جہاد” ایک ایسی سازشی تھیوری جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلمان مرد ہندو خواتین کو ان سے شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں. جس کے نتیجے میں حکام نے متعدد بین المذاہب جوڑوں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد مسلم مردوں کو قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ انتہائی دائیں بازو کے دعوے جو ہندو مذہبی اور سیاسی رہنمائوں کے ذریعہ پروموٹ کیے گئے ہیں، ہندوستان کے “عظیم متبادل” نظریہ کے ورژن کا حصہ ہیں، جسے سفید فام اکثریتی ممالک میں انتہائی دائیں بازو کی آوازوں نے یہ دعویٰ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے کہ غیر آبادی سے سفید لوگوں کی آبادی کو خطرہ ہے۔
ہندوستان میں آبادی کے خطرے کا دعویٰ صرف مسلمانوں کے خلاف کیا جاتا ہے، جو آبادی کا صرف 14 فیصد ہیں۔ دائیں بازو کی ہندو آوازیں الزام لگاتی ہیں کہ مسلم آبادی آسمان کو چھو رہی ہے اس کے باوجود کہ 2022 میں اس بات کا ثبوت دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کی شرح پیدائش میں کمی واقع ہوئی ہے اور “لو جہاد” ایک ایسا طریقہ ہے جسے مسلمان آبادی کی تعداد کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مئی 2022 کے گارڈین کی رپورٹ میں سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے بتایا کہ “گزشتہ آٹھ سالوں میں ہندوستان میں ہندو اکثریت کے لیے مبینہ خطرے کے بارے میں خوف میں اضافہ ہوا ہے۔”
ان نظریات کی تیزی سے ترقی اور پھیلاؤ کو سوشل میڈیا نے بڑی حد تک مدد فراہم کی تھی۔ ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ سمیت متعدد دیگر پلیٹ فارمز نے بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقریر کی گردش میں کردار ادا کیا ہے، اور بی جے پی نے ان ایپس کو متحرک کرنے، نفرت انگیز تقریر کو بڑھانے اور سیاسی پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ جبکہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے نفرت انگیز تقاریر کے لیے اپنی صفر رواداری کی پالیسی کا اعادہ کیا، انتہائی بڑے سوشل میڈیا کی مسلمانوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ کرنے والی ویڈیوز کو تیزی سے ہٹانے میں ناکام ہونے کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔
پروفیسر موہن جے دتہ کا جنوری 2022 کا وائٹ پیپر برائے ثقافت-مرکزی نقطہ نظر برائے تحقیق اور تشخیص (CARE) پایا گیا کہ سروے میں شامل تقریباً %40 مسلمانوں نے بتایا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں آن لائن نازیبا ناموں سے پکارا گیا، اور سروے میں شامل تقریباً %60 شرکاء نے کہا کہ انہیں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایسا مواد ملا ہے جو تنازعات، نفرت اور تشدد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ پروفیسر دتہ کی تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ %58.9 شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انہوں نے ڈیجیٹل مواد دیکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں نے ہندو خواتین کو شادی کے لیے نشانہ بنایا ہے.
سازشی نظریات کے ساتھ پروفیسر دتہ کے وائٹ پیپر میں پایا گیا کہ “ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایسے مواد کی بھرمار ہے جس میں مسلم خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔” 2022 میں آن لائن ہراساں کرنے کی متعدد اقساط اور اس بات کی مثالیں شامل ہیں کہ کس طرح ٹیک کو مسلم خواتین کے خلاف بدسلوکی کے لیے ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ سال کے آغاز پر 100 سے زیادہ ممتاز مسلم خواتین (فنکاروں، صحافیوں، کارکنان، اور وکلاء) کی تصاویر (ان کی معلومات یا رضامندی کے بغیر) اس دن کی “بیل بائی” کے طور پر نیلامی کے لیے ایک ایپ پر شائع کی گئیں۔
یہ واقعہ جون 2021 کے “Sulli Deals” کے ایپی سوڈ کی یاد تازہ کرتا ہے، ایک اور ایپ جس نے مسلمان خواتین کی تصاویر بھی شائع کیں اور انہیں “فروخت کے لیے” رکھ دیا۔ “Bulli” اور “Sulli” دونوں ہی تضحیک آمیز الفاظ ہیں جو مسلم خواتین کے خلاف استعمال ہوتے ہیں، اور غیر انسانی واقعات نے نشانہ بننے والی خواتین کو اپنے آپ کو خلاف ورزی اور غیر محفوظ محسوس کیا۔ جب کہ بڑے پیمانے پر غم و غصے کے بعد حکام نے ابتدائی طور پر کارروائی کی اور ایپس کے پیچھے لوگوں کو گرفتار کیا، مارچ 2022 میں ایک بھارتی عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت دے دی۔ ایک صحافی عصمت آرا، جس کی تصویر “بلّی بائی” پر شائع ہوئی تھی، نے کہا کہ اس سب کا مقصد آزمائش پرتشدد، دھمکی آمیز اور میرے ذہن کے ساتھ ساتھ عام طور پر خواتین کے ذہنوں میں خوف اور شرمندگی پیدا کرنا تھا.
صنفی اسلامو فوبیا آن لائن دائرے تک محدود نہیں تھا جیسا کہ ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی سے ظاہر ہوتا ہے۔ 2022 میں، “ہندو قوم پرست تنظیموں نے حجاب (سر پر اسکارف) کے خلاف مہم شروع کی، جو مسلم شناخت کا ایک واضح اظہار ہے”۔ بغیر کسی مسئلے کے حجاب پہننے کے باوجود، کرناٹک کے کالج میں پڑھنے والی اچانک مسلم لڑکیوں نے خود کو دائیں بازو کی کارروائی کے مرکز میں پایا جس کے نتیجے میں ان کے بنیادی حقوق، یعنی آزادی اظہار اور تعلیم کے حق کی خلاف ورزی ہوئی۔ حجاب پر پابندی عائد کرنے کی مہم کے نتیجے میں مسلمان لڑکیوں کے لیے بہت سے نتائج برآمد ہوئے: اس کا مقصد انہیں اپنے عقیدے اور تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کر کے ان کی شناخت چھیننا تھا (بتایا گیا تھا کہ 17,000 لڑکیاں امتیازی سلوک کی وجہ سے اپنا امتحان دینے سے قاصر تھیں)، اور بالآخر اس کا مطلب یہ تھا کہ حجاب کو ہٹانے میں ناکامی کا مطلب یہ ہوگا کہ انہیں عوامی جگہ سے باہر نکال دیا جائے گا۔
مزید یہ کہ پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی مسلمان لڑکیوں کو ہندو قوم پرستوں کے بڑے ہجوم سے ہراساں کیا گیا اور ڈرایا گیا۔ کئی لڑکیوں کی طرف سے قانونی کارروائی کی گئی اور معاملہ بالآخر کرناٹک ہائی کورٹ تک پہنچا۔ 15 مارچ کو عدالت نے فیصلہ دیا کہ حجاب پر پابندی غیر قانونی نہیں ہے کیونکہ حجاب “اسلام کا لازمی حصہ” نہیں ہے۔ برج ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مبشرہ تجمل نے کہا کہ یہاں پریشان کن بات یہ ہے کہ ایک سیکولر ملک میں یہ ریاست کا کردار نہیں ہے کہ وہ کسی عقیدے کے لوازمات کا تعین کرے اور فیصلے جاری کرے۔ یہ مقدمہ بالآخر سپریم کورٹ آف انڈیا تک پہنچا اور اکتوبر میں، عدالت “اس بارے میں فیصلہ دینے میں ناکام رہی کہ آیا مسلم طالبات اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہن سکتی ہیں، دو ججوں نے مخالفانہ خیالات کا اظہار کیا۔” بحث جاری ہے کیونکہ معاملہ اب چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس ہے کہ وہ اس کی سفارش بڑی بنچ کو کریں۔
ہندوستانی مسلم خواتین سے متعلق شاید سب سے زیادہ چونکا دینے والے کیسوں میں سے ایک بلقیس بانو کے کیس کو دوبارہ کھولنا تھا جو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ جب کہ وہ پرتشدد حملے میں بچ گئی، اس کے خاندان کے 14 افراد کو قتل کر دیا گیا، جن میں اس کی تین سالہ بیٹی بھی شامل تھی۔ بانو اپنا کیس سپریم کورٹ میں لے گئی، اور 2008 میں 11 آدمیوں کو عصمت دری اور قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا۔ تاہم اگست 2022 میں ان افراد کو جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، بی جے پی کے زیر کنٹرول ریاستی حکومت کی جانب سے سزا میں معافی کی درخواست منظور کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
مجرم اسی دن آزاد ہوئے جب ملک نے اپنا 75 واں یوم آزادی منایا۔ بانو نے اس پیش رفت پر جواب دیتے ہوئے کہا، ’’کسی بھی عورت کے لیے انصاف اس طرح کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ میں نے اپنی سرزمین کی اعلیٰ ترین عدالتوں پر بھروسہ کیا۔ مجھے سسٹم پر بھروسہ تھا، کیونکہ اس سے قبل میں اپنے صدمے کے ساتھ جینا آہستہ آہستہ سیکھ رہی تھی. ان مجرموں کی رہائی نے مجھ سے میرا سکون چھین لیا ہے اور انصاف پر میرا یقین متزلزل کر دیا ہے۔ اس کیس میں بہت سے مسائل کی عکاسی کی گئی ہے جنہوں نے آج ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ریاست کی طرف سے بڑھتے ہوئے صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے میں ناکامی سے لے کر ایسی عدلیہ تک جو زیادہ سے زیادہ سمجھوتہ کرتی ہوئی نظر آتی ہے اور حکمران پارٹی کے مفادات کی خدمت کرتی نظر آتی ہے۔ دائیں بازو کے ہندو قوم پرست امتیازی مطالبات کرتے رہے، اور اکثر ہندو قوم پرست حکومت نے یا تو ان احکامات کو مان لیا یا پھر پولرائزنگ اور پرتشدد بیان بازی سے نمٹنے میں ناکام ہو کر خاموش منظوری کی پیشکش کی۔
کرناٹک میں جیسے ہی حجاب پر پابندی کا معاملہ سامنے آیا، دائیں بازو کی آوازوں نے اپنی مہم کو وسعت دی، بی جے پی کے ایک رہنما نے حلال گوشت پر پابندی کا مطالبہ کیا، اور دائیں بازو کے گروہوں نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ پولرائزنگ مہموں نے مضبوطی حاصل کی جب ہندو قوم پرستوں نے اپنی نگاہیں مساجد اور مشہور نشانات، جیسے تاج محل پر جمائیں، یہ دعویٰ کیا کہ یہ ڈھانچے اصل میں ہندو تھے، مساجد کو منہدم کرنے اور ملک میں اسلام کی موجودگی کو بنیادی طور پر مٹانے کی کوشش کے مقدمات درج کیے گئے۔
دائیں بازو کے ایجنڈے نے ہندوستانی معاشرے کے ہر پہلو کو چھو لیا ہے، بشمول بالی ووڈ ملک کی انتہائی کامیاب فلم انڈسٹری۔ اس سال کشمیر فائلز کی ریلیز شامل تھی، جو کشمیری ہندوؤں کے اخراج کے بارے میں ایک فلم تھی، جس کے بارے میں بہت سے ناقدین نے کہا کہ یہ صرف مسلم مخالف پروپیگنڈے کا ایک اور نتیجہ تھا۔ فلم کی پی ایم مودی نے بھی تعریف کی کئی ریاستوں سے ٹیکس میں چھوٹ ملی، اور بی جے پی کے ایک ریاستی عہدیدار نے تو سرکاری ملازمین کو فلم دیکھنے کے لیے آدھے دن کی چھٹی بھی دی۔ مارچ 2022 میں فلم کی ریلیز کے بعد، سوشل میڈیا پر بے شمار ویڈیوز سامنے آئیں جن میں لوگوں کو “تھیٹروں میں خوشیاں مناتے، نفرت انگیز نعرے لگاتے اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ کرتے” دکھایا گیا تھا۔ ہندوستانی مسلمان صحافی رانا ایوب نے لکھا کہ انہوں نے فلم دیکھنے کی کوشش کی لیکن سامعین نے انہیں گھیر لیا اور آخرکار “پاکستان جاؤ” کے نعرے لگاتے ہوئے تھیٹر سے باہر نکال دیا گیا.
2022 میں ایسی دوسری فلمیں بھی تھیں جن پر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا گیا تھا، بشمول The Kerala Files، جس نے بغیر ثبوت فراہم کیے، دعویٰ کیا تھا کہ ریاست کی 32,000 خواتین نے اسلام قبول کیا اور ISIS میں شمولیت اختیار کی۔ ان فلموں کے علاوہ، ہندو قوم پرست موسیقی کی ایک صنف “ہندوتوا پاپ” میں اضافہ ہوا جس میں زیادہ تر مسلم مخالف اور پرتشدد بیان بازی شامل ہے۔ 2022 میں اسلامو فوبیا نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں، مسلم تشخص کے اظہار کو مجرمانہ بنانے کی مہمات، اور مساجد کو منہدم کرنے اور ملک میں اسلام کی موجودگی کو ختم کرنے کے مطالبات سے ظاہر ہوا۔ ہندو قوم پرستی نے معاشرے کے تمام شعبوں میں اپنے آپ کو مضبوط کیا، ان فلموں سے لے کر جن پر مسلم مخالف پروپیگنڈے کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے، مسلم خواتین کے خلاف آن لائن ہراساں کرنے تک مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا.
دائیں بازو کی شخصیات کی طرف سے نئے حربے استعمال کیے گئے، کیونکہ حکومت نے سزا دینے کے لیے مسلمانوں کی املاک کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا اور پہلے سے ہی پسماندہ کمیونٹی میں خوف پھیلایا۔ نفرت انگیز تقریر نے موسیقی آن لائن مہمات اور مسلم مخالف فلموں کے ذریعے مختلف شکلیں اختیار کیں، ان سبھی اقدامات نے مسلمانوں کو غیر انسانی بنایا اور انہیں ملک کے اندر ایک “غیر ملکی” خطرہ کے طور پر بنایا۔
ہجوم کی ہراسانی اور تشدد میں اضافہ، اسلام اور مسلمانوں سے وابستہ کسی بھی چیز کو مجرم قرار دینے کے لیے دائیں بازو کی مہموں کی بڑھتی ہوئی فہرست، اور ان حملوں کے جواب میں حکومت کی مکمل خاموشی کے پیش نظر، مسلمان ہندوستان میں اپنے مقام کے بارے میں زیادہ پریشان ہیں۔ اسکالرز صحافیوں اور کارکنان سبھی نے ملک میں خطرناک آب و ہوا کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اب مسلمانوں کی نسل کشی کا امکان بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔ ہندوستانی معاشرے میں اسلامو فوبیا مسلسل بڑھتا رہا اورحکومت نے ملک میں مسلم مخالف تعصب کو مرکزی دھارے میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جیسے ہی ہندوستان نے اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کیے، دائیں بازو کی آوازیں ملک کی جمہوری بنیادوں کو ختم کرنے اور اسے صرف ہندو قوم کے طور پر دوبارہ بنانے کے لیے اپنی مہموں کومضبوط کررہی ہیں، جس نے ملک کے 200 ملین مسلمانوں کو دیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے.
انٹرنیشنل
گلوبل وارمنگ : کئی ممالک کو قدرتی آفات کا سامنا۔۔ عالمی سطح پر غیر معمولی بارشیں تباہی پھیلا رہی ہیں۔

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کئی ممالک کو قدرتی آفات کا سامنا ہے۔ عالمی سطح پر غیر معمولی بارشیں تباہی پھیلا رہی ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے کم ذمے دار ممالک بدترین نتائج کا سامنا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رشیا آرکٹک کونسل کے سینئر عہدیداروں کی کمیٹی کے چیئرمین نکولائی کورچونوف نے آج ماسکو میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کورچوںوف کا کہنا تھا کہ پرما فراسٹ کا موضوع روس اور دیگر آرکٹک ریاستوں کے لیے ترجیحی موضوعات میں سے ایک ہے۔ اس صدی میں، آرکٹک باقی دنیا کے مقابلے میں 2-3 گنا زیادہ تیزی سے گرم ہو گا، جس سے پرما فراسٹ پگھل جائے گا، اور اس میں جمع ہونے والی گرین ہاؤس گیسیں نکلیں گی، اس طرح کرہ ارض کی آب و ہوا خراب ہو جائے گی۔ یہ منجمد مٹی پر واقع عمارتوں اور ڈھانچے کی تباہی کا سبب بھی بنتا ہے۔ لہذا، پرما فراسٹ کی حالت کی نگرانی کے لیے ایک نظام بنا کر موسمیاتی تبدیلی کے منفی نتائج کو کم کرنا ایک بہت ضروری کام ہے،
پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کے اس سوال کہ
جنوبی بحر اوقیانوس میں دو بڑے آئس برگ کی صورت حال سے آپ سب واقف ہونگے، لیکن وہ ممالک جو وہاں سے بہت دور ہیں وہ بھی برائے راست موسمیاتی تباہ کاریوں کی تیز رفتار اور ہولناکی کا شکار ہو ر ہے ہیں ، پچھلے سال پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ملک کا تیسرا حصہ پانی میں ڈوب گیا
عالمی حدت دنیا کے وجود کو درپیش ایک بحران ہے اور پاکستان کو گراؤنڈ زیرو کی حالت درپیش ہے حالانکہ (گرین ہاؤس گیس) کے اخراج کے ضمن میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
اس مسئلہ پر رشیا اور مغرب کے درمیان موجودہ حالات میں کیا ہم آہنگی ہے اور کیا مسئلہ کے حل کے لئے کوئی پائیدار کاوشیں کی جارہی ہیں ؟
اس سوال کے جواب میں نکولائی کورچونوف کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو باہم ربط پیدا ہو رہا ہے وہ بڑھ رہا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ بالترتیب پرما فراسٹ کا پگھلنا گلیشیئرز کی سطح میں اضافے کے ساتھ منسلک ہے۔ عالمی سمندر اور اس کے مطابق ساحل پر اثر انداز ہوتا ہے، یعنی یہ پہلے سے ہی پہلی قسم کا اندازہ اور سمجھنا ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور ہمیں ان تبدیلیوں کی حرکات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہمارے پاس یہ معلومات ہیں تب ہم ان خطرناک تبدیلیوں کی تیاری اور انتظام کر سکتے ہیں، اس لیے، اس صورت میں، فطری طور پر، ہم یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں جن میں نہ صرف خود آرکٹک خطے کے اطراف شامل ہیں بلکہ دیگر ممالک اور بھارت چین اور خاص طور پر پاکستان کے سائنسدانوں اور ماہرین کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔ کہ انٹارکٹیکا میں کیا ہو رہا ہے اس سلسلے میں ہم ان امکانات کی حمایت کر رہے ہیں
نکولائی کورچونوف نے مزید کہا کہ قطبین اور ہمالیہ کے درمیان پیدا ہونے والے عوامل کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وی انٹارکٹیکا اور کرہ ارض کی آب و ہوا کو کس طرح متاثر کرتے ہیں ہم کس قسم کی حرکات کی توقع کر سکتے ہیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں اور وہ قدرتی آفات مون سون کی بارشیں اور اسی طرح جو کچھ ایشیائی ممالک میں ہوتا ہے وہ ظاہر ہے موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے، یہ جانتا ہے کہ سائنس کے لیے کس طرح اہم رول ادا کرسکتی ہے،
نکولائی کورچونوف کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس ہمالیہ سے منسلک ایشیائی ممالک – چین، بھارت، پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور پرما فراسٹ پگھلنے کے حوالے سے ہونے والے تعاون کو اعتماد کی نظر سے دیکھتا ہے۔
22 مارچ سے 24 مارچ، روس کے شہر یاکوتسک موسمیاتی تبدیلی اور پرما فراسٹ پگھلنے پر ایک سائنسی اور عملی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ جس میں مختلف ممالک سے مندوبین شریک ہونگے۔
اس مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی وزارت خارجہ کی آرکٹک کونسل کے سینئر حکام کی کمیٹی کے چیئرمین نکولائی کورچونوف کے علاؤہ روس آرکٹک زون کی ترقی اور روسی مشرق بعید کی ترقی کے لیے وزارت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کے شعبے کے ڈائریکٹر میکسم ڈانکن؛ روسی جمہوریہ ساکھا (یاکوتیا) کے مستقل نمائندہ، آندرے فیڈوتوف ، نائب چیئرمین؛
سرگئی مارتانوف ،ماحولیاتی آلودگی، پولر اور میرین آپریشنز کی نگرانی کے ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ؛ انسٹی ٹیوٹ آف پرما فراسٹ کے ڈائریکٹر کے میخائل ذیلنک، پلائسٹوسین پارک کے ڈائریکٹر نکیتا زیموو۔ نے بھی خطاب کیا۔
پریس کانفرنس میں شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی اور پرما فراسٹ پگھلنے سے وابستہ موجودہ چیلنجز کی نشاندہی کی، اور آرکٹک میں بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا