واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی محکمہ خارجہ کی پریس سروس نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے فون پر بات چیت میں “یوکرین کے خلاف روسی جارحیت” کی صورت میں جوابی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور کہا کہ ایسی صورت میں دونوں ممالک مل کر روس کو جواب دیں گے. امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کے ساتھ مشترکہ ترجیحات پر بات کی جس میں یوکرین کے خلاف روسی مزید جارحیت کا مضبوط اور متحد جواب دینے کے ساتھ ساتھ دیگر اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف شدید معاشی پابندیاں عائد کرنے کی آمادگی شامل ہے۔
مغربی ممالک اور کیف حکومت حال ہی میں یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے بارے میں الزامات لگا رہے ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان قیاس آرائیوں کو تناؤ میں اضافہ کے طور پر اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انھوں نے ایسے الزامات کو درست ثابت کرنے کے لیے اشتعال انگیزی کے امکان کو رد نہیں کیا اور خبردار کیا کہ جنوب مشرقی یوکرین کے بحران کو فوجی ذرائع سے حل کرنے کی کوششوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔