arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومانٹرنیشنلامریکی وزیر دفاع کو کورونا ہوگیا، خود کوگھر پرقرنطینہ کرلیا

امریکی وزیر دفاع کو کورونا ہوگیا، خود کوگھر پرقرنطینہ کرلیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر دفاع کو کورونا ہوگیا. امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو COVID-19 ہونے کی تصدیق ہوئی ہے. واضح رہے کورونا وائرس کی انتہائی متعدی Omicron قسم کے کیسز میں پورے امریکہ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں ۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی وزیردفاع میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خود کوگھر پرقرنطینہ کرلیا۔ وہ آئندہ چند روز تک گھرسے کام کریں گے اورورچوئل میٹنگز میں حصہ لیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی اوراکتوبرمیں بوسٹر ڈوز بھی لی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل