ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وبائی امراض کے ماہر اور سابق چیف سینیٹری ڈاکٹر گینیڈی اونیشینکو نے بتایا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اور ویکسینیشن مہم کی پابندی کے پیش نظر رواں سال مئی تک کورونا وائرس کی وبا ختم ہو سکتی ہے.ان کا کہنا تھا کہ ابھی ماہ مئی آنے میں کافی وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب وہی کرتے ہیں جس کی ضرورت ہے تو اس وقت تک اس وبا کی رفتار انتہائی کم ہو جائے یا کم از کم قابو میں آجائے گی.
روسی ماہر کے مطابق اب ڈرنے گھبراہٹ یا گھروں سے بیٹھ کر کام کرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ ویکسین پہلے ہی تیار ہو چکی ہے اور ضروری ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خلاف ٹیکہ لگانے پر توجہ دی جائے۔