دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک)
شام میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں نقصان کی اطلاعات ہیں.عراق میں امریکی فوج کی چھاؤنی عین الاسد اور اسی طرح امریکی فوج کے ایک قافلے پر حملے ہوئے ہیں جبکہ شام میں بھی امریکی فوج کے اڈے پر کتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
عراق میں امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر کئی ڈرون حملے کئے گئے ہیں ان حملوں میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں اور میزائل کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ درایں اثنا امریکی اتحاد کے ایک عہدیدار نے فرانس پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عین الاسد چھاؤنی پر ہونے والے دو ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
عین الاسد فوجی چھاؤنی پر مئی کے مہینے میں بھی کئی بار میزائل حملے کئے گئے تھے۔ دوسری جانب عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ بغداد کے جنوب میں امریکی اتحاد کے ایک فوجی قافلے کے راستے میں بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ یہ دھماکہ منگل کو جنوبی صوبہ بغداد میں امریکی اتحاد کے فوجی قافلے کے راستے میں ہوا تاہم خبروں میں کہا گیا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔