برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے اعلیٰ سفارت کار 7 جنوری کو یورپی سلامتی کے مسائل سے متعلق روس کی ضروریات کو حل کرنے کے لیے ایک غیر معمولی ورچوئل میٹنگ کریں گے. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں نیٹو کے رکن ممالک کےنمائندے یوکرین کے ارد گرد روس کے فوجی سازوسامان اور وسیع تر یورپی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے. اس کے علاوہ اس اجلاس میں روسی تحفظات پر بھی بحث کی جائے گی.
واضح رہے یہ اجلاس 12 جنوری کو ہونے والے نیٹو-روس کونسل کے اجلاس سے پہلے ہو گا، جہاں ماسکو یورپی سلامتی کے معاملات کے حوالے سے اپنی ضروریات پر بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔