ہومانٹرنیشنلیورپی یونین نے جوہری توانائی کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا

یورپی یونین نے جوہری توانائی کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین نے جوہری توانائی کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا. یورپی یونین نے قدرتی گیس اور جوہری بجلی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار اقتصادی سرگرمی قرار دیتے ہوئے اس کے فروغ کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے سنہ 2050ء تک ماحولیات کے لیے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو صفر پر لانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

یورپی کمیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ غالب طور پر قابلِ تجدید توانائی کے حامل مستقبل کی جانب تبدیلی میں آسانی بہم پہنچانے کیلئے قدرتی گیس اور جوہری توانائی کا ایک اہم کردار ہے۔ فرانس اور وسطی و مشرقی یورپ کے ممالک نے جوہری توانائی کو پائیدار توانائی کے زُمرے میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے توانائی ذرائع کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اپنی حمایت کی بنیاد بنایا۔

تاہم، جوہری توانائی کے مخالف رُکن ملک جرمنی نے فوراً اس پالیسی کی مخالفت کا اظہار کیا۔ جرمنی کے وزیر معیشت و ماحولیات رابرٹ ہیبیک نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کو پائیدار قرار دینا غلط ہے، کیونکہ یہ انتہائی خطرات کی حامل ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے اس کے تابکار فضلے کے انسانوں اور ماحول پر طویل مدتی اثرات کی نشاندہی کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل