ہومانٹرنیشنلامریکی دھمکیاں بیکارشمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

امریکی دھمکیاں بیکارشمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی دھمکیاں بیکارشمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا. جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کے روز بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کی صبح ایک بیلسٹک میزائل داغا جو بحیرہ جاپان میں گرا ۔ نئے عیسوی سال میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں، امریکہ سے معاہدے اور جنوبی کوریا سے ڈیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس سے قبل بھی ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے۔ جس پر امریکہ نے سخت رد عمل دکھاتے ہوئے شمالی کوریا پر مختلف قسم کی پابندیوں کی دھمکی دی ۔ تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیانگ یانگ کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسی کو ترک نہیں کرتا اس وقت تک اپنے جوہری اور میزائلی پروگرام کو جاری رکھے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل