ماسکو (صداۓ روس)
تیل کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے اوپیک اورروس تیل کی پیداوار میں اضافے پرمتفق ہو گئے ہیں. پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک)، روس اور دیگر تیل کی پیداوار کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے جارہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک، روس اور دیگر تیل کے پیداواری اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فروری تک پیداوار میں اضافے پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس حوالے سے سعودی عرب کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ تیل کی زیادہ پیداوار سے متعلق سعودی عرب سے زیادہ مطالبہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ سعودی عرب کے پاس تیل کو وسیع پیمانے پر ذخیرہ کرنے کی صلاحیت دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ابھی اس وقت سعودی عرب اور عراق دو ممالک ہیں جو تیل کی پیداوار میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ باقی ممالک کو اس حوالے سے سیاسی نوعیت کی ، سرمایہ کاری اور کھدائی سے متعلق دشواریوں کا سامنا ہے۔