ہومتازہ ترینروس میں بچوں سے بدفعلی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا...

روس میں بچوں سے بدفعلی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا کا امکان

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کے ریاستی ڈوما (DG) کے نائبین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ دوبارہ پیڈو فائلز کے لیے عمر قید کی سزا کا بل جنوری 2022 میں منظورکرلیا جائے۔ اس بات کا اعلان ریاست ڈوما کے اسپیکر Vyacheslav Volodin نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ سب کچھ کریں گے جس سے پیڈو فائلز کے لیے عمر قید کا قانون جنوری میں منظور کیا جائے۔ ولوڈن نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ معاشرہ ان لوگوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو پہلے بھی بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مرتکب ہوئے تھے۔

انہوں نے حال ہی میں زیادتی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ بچی کوسٹروما کے قتل پر تبصرہ کیا۔ 4 جنوری کو دو افراد نے پانچ سالہ بچی کوسٹروما بچی کے ساتھ زیادتی کی جس کے بعد بچی کو قتل کر دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل