ماسکو (صداۓ روس)
روسی ریاستی ڈوما کے نائب سلطان خامزائیف نے تجویزپیش کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے روسیوں کو تمباکو کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق بعض یورپی ممالک مستقبل میں مخصوص سال کے بعد پیدا ہونے والے شہریوں کے برابر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے RIA نووستی کو بتایا کہ میرے خیال میں یہ صحیح عمل ہے یعنی 2014 کے بعد پیدا ہونے والوں کو کبھی تمباکو نہ بیچیں. خامزائیف نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد نہ صرف روس میں بلکہ پوری دنیا میں ہر سال بڑھ رہی ہے۔ وفاقی منصوبے “سوبر روس” کے مطابق 2020 میں روسیوں نے 280 بلین سگریٹ پیے۔