ہومانٹرنیشنلامریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کو ایک سال مکمل،حفاظتی انتظامات سخت

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کو ایک سال مکمل،حفاظتی انتظامات سخت

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں. اطلاعات کے مطابق واشنگٹن کی پولیس نے کانگریس کی عمارت پر حملے کی پہلی برسی کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق واشنگٹن کے سٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے سیکورٹی پلان میں پائی جانے والی نو فیصد خامیوں کو دور کردیا گیا ہے جو کانگریس کی عمارت پر حملے پر منتج ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ایٹلانٹک کونسل کے جائزے کے مطابق دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے خطرات میں ملک گیر سطح پر اضافہ ہو رہا ہے۔ ایٹلانٹک کونسل کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ چھے جنوری کو کانگریس کی عمارت پر دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے حملے کی ناکامی کے بعد یہ خطرہ پورے امریکہ میں پھیل گیا ہے۔

درایں اثنا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، کانگریس کی عمارت پر حملے کی برسی کے موقع پر ، جمعرات کو ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چھے جنوری دو ہزار اکیس کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہاں صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کے لیے ضابطے کی کارروائی جاری تھی۔ ٹرمپ کی اپیل پر ہونے والے اس حملے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل