ہومانٹرنیشنلبڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی، فوجی مشقوں سے فرار کیوں ہونے لگے؟

بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی، فوجی مشقوں سے فرار کیوں ہونے لگے؟

ماسکو (SR)
بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی، فوجی مشقوں سے فرار کیوں ہونے لگے ہیں؟ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں فوجی، فوجی مشقوں سے فرار ہو رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے فوجی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کرنے والے فوجیوں کی نافرمانی کی خبر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ بینک میں واقع گوش عتصیون میں اسرائیلی فوج کی ایمرجنسی مشقوں میں شرکت کرنے سے 120 فوجیوں نے انکار کر دیا۔

اسرائیلی ٹیلیویژن نے رپورٹ دی ہے کہ فوجیوں کی یہ یونٹ، پیراشوٹ یونٹ ہے اور اس نے اب تک جنوبی بیت المقدس کے علاقوں اور ویسٹ بینک کے بیت لحم اور جبل الخلیل میں متعدد آپریشنز اور فوجی مشقیں میں شرکت کی ہے۔ عرب – 48 نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سنيجر کی شام درجنوں فوجی چھٹیاں بتانے کے لئے چھاونیوں سے نکلنے والے تھے کہ چھاونی نے کمانڈر نے انہیں ایمرجنسی فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے روک لیا لیکن ریزرو فوجیوں نے فوجی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈ کے کمانڈر 120 ریزرو فوجیوں کو چھٹی پر بھیجنے پر مجبور ہوگئے اور آدھے فوجیوں کے ساتھ فوجی مشقیں منعقد کیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل