گلگت بلتستان (یوسف علی شاہ نگری)
گلگت بلتستان بھر میں حالیہ جاری بارشوں و برف باری کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے اہم احکامات جاری کردئے . بارشوں و برف باری کی صورتحال اور محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برف باری کی پیشن گوئی کے پیش نظر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے محکمہ داخلہ کو اہم احکامات جاری کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں بارشوں اور برف باری کی صورتحال میں بروقت ریسپونس کے لئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ، برقیات ، صحت و دیگر تمام متعلقہ اداروں و محکموں کو ہائی الرٹ رکھیں۔ اوحکومت گلگت بلتستان اپنے عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائیگی۔ انہوں نےعوام سے سفر کے وقت احتیاط کرنے کی اپیل ہے۔