ہومانٹرنیشنلانسانی بنیادوں پرطبی سامان بھیجنے پر بھارت کا خیرمقدم کرتے ہیں، طالبان

انسانی بنیادوں پرطبی سامان بھیجنے پر بھارت کا خیرمقدم کرتے ہیں، طالبان

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)
طبی سامان بھیجنے پرطالبان نے بھارت کا خیرمقدم کیا. افغانستان کی امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ بھارت کی طرف سے چھ ٹن انسانی امداد کا خیرمقدم کرتی ہے جو آج کابل پہنچی۔ ادویات پر مشتمل انسانی امداد کو آج نئی دہلی سے کابل بھیجی گئی۔

نئی دہلی کی جانب سے افغانستان کو طبی امداد کی تیسری کھیپ پہنچانے کے بعد طالبان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ادویات پر مشتمل انسانی امداد کا خیرمقدم کیا۔ جان بچانے والی ادویات پر مشتمل یہ امداد جمعہ کو نئی دہلی سے کابل بھیجی گئی۔افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز نے ٹویٹ کیا ” امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ بھارت کی طرف سے چھ ٹن انسانی امداد کا خیرمقدم کرتی ہے جو آج کابل پہنچی”

طبی امداد Medical Assistance to Afghanistan کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال کے حوالے کر دی گئی۔بھارت افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو جاری رکھنے اور انہیں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا، “اس کوشش میں ہم نے حال ہی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے افغانستان کو کووڈ ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں اور 1.6 ٹن طبی امداد فراہم کی ہے۔”ریلیز میں مزید کہا گیا کہ “آنے والے ہفتوں میں ہم افغانستان کو ادویات اور غذائی اجناس پر مشتمل انسانی امداد کے مزید کھیپ فراہم کریں گے۔”

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل