ہومانٹرنیشنلجاپان کا ملک میں امریکی اڈوں کے اخراجات کے معاہدے پر دستخط

جاپان کا ملک میں امریکی اڈوں کے اخراجات کے معاہدے پر دستخط

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان نے ملک میں امریکی اڈوں کے اخراجات کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں. اطلاعات کے مطابق جاپان اور امریکہ نے ملک میں امریکی افواج کی میزبانی کے لئے ٹوکیو کی جانب سے ادا کیے جانے والے اخراجات کو پانچ سال کے لیے مجموعی طور پر10 کھرب 55 ارب ین یعنی تقریباً 9 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

جاپان کے وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا اور جاپان میں امریکی ناظم الامور ریمنڈ گرین نے معاہدے پر دستخط کیے۔ موجودہ معاہدہ مارچ کے آخر میں ختم ہو جائے گا۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ جاپان اپریل میں شروع ہونے والے مالی سال سے پانچ سال کی مدت کے دوران تقریباً 1 ارب 80 کروڑ ڈالر سالانہ ادا کرے گا۔ مالی سال 2021 کی نسبت سالانہ اوسط اضافہ 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہو گا۔

یہ معاہدہ جاپان کے ذمے واجب الاد اخراجات کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے جس میں یوٹیلیٹیز پر اٹھنے والے اخراجات اور امریکی تنصیبات میں ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی مشقوں کی منتقلی کے اخراجات شامل ہیں۔ دونوں ممالک سہولیات کے بلوں کی مد میں جاپان کے اخراجات میں بتدریج کمی کرتے ہوئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ مشقوں کے لئے نئے اخراجات کو شامل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت جاپان ان اخراجات کو ’’اتحاد مستحکم کرنے کا بجٹ‘‘ قرار دے رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل