ہومتازہ ترینپوتن روسی فوجی اتحاد ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، کریملن

پوتن روسی فوجی اتحاد ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، کریملن

ماسکو(SR)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پتن 10 جنوری بروز پیر کو اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (CSTO) کے رہنماؤں کی ایک ویڈیو کانفرنس میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روس کے صدارتی ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا کریملن 10 جنوری کو آن لائن سربراہی اجلاس میں صدر پوتن کی شرکت کی تصدیق کرتا ہے تو انہوں نے کہا کہ “جی ہاں” ہم CSTO ورچوئل سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہو رہے ہیں.

قبل ازیں آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان کی پریس سروس نے اطلاع دی کہ قازقستان میں پیش رفت پر ویڈیو کانفرنس 10 جنوری کو منعقد ہوگی۔ پریس سروس نے کہا کہ CSTO ممالک کے رہنماؤں کی آن لائن کانفرنس عارضی طور پر پیر کو مقرر ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل