ہومتازہ ترینروس بھارتی میڈیا پر سخت برہم، روسی وزارت خارجہ کی تنقید

روس بھارتی میڈیا پر سخت برہم، روسی وزارت خارجہ کی تنقید

ماسکو (SR)
روس بھارتی میڈیا پر سخت برہم ہوگیا، بھارت میں روسی سفارتخانے نے یوکرین کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس پر اعتراض کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ سفارت خانے نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس میں یوکرین کے حالات کو توڑ مروڑ کر اور حقائق کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ روس نے یوکرین کو فوجی امداد دینے پر امریکہ اور نیٹو ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں روس کے سفارت خانے نے یوکرین کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے ایک طویل بیان جاری کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں یوکرین کی صورتحال کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔ روسی سفارت خانے کے بیان میں کسی مخصوص میڈیا تنظیم کا نام نہیں لیا گیا، جس سے یہ واضح نہیں ہوا کہ روس نے کن رپورٹوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

روسی سفارت خانے نے لکھا کہ CSTO یعنی اجتماعی سلامتی تنظیم 2022 کے چیئرمین آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان ہیں اور انھوں نے قزاقستان میں اجتماعی امن فوج بھیجنے کے حوالے سے روسی اتحادی افواج کو قازقستان کی درخواست پر قازقستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے.

’بیرونی مداخلت کی وجہ سے قزاقستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرے کے پیش نظر اجتماعی سلامتی تنظیم کے آرٹیکل چار کے تحت مختصر مدت کے لیے امن فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فوج کو بھیجنے کی وجہ قزاقستان میں استحکام لانا ہے۔‘ روسی وزارت خارجہ نے انڈین میڈیا کی جانب سے اس ‘حقیقت’ کو نہ بتانے پر اعتراض کیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ‘اجتماعی سلامتی کے معاہدے پر 15 مئی 1992 کو اتفاق کیا گیا تھا اور اس کے آرٹیکل چار کے مطابق، رکن ممالک کے درمیان استحکام برقرار رکھنے اور ملکوں کی قومی سلامتی اور سالمیت کو بیرونی حملوں سے بچانے کے لیے رکن ملک کی درخواست پر فوجی اور دیگر قسم کی امداد بھیجی جائے گی۔

واضح رہے مغربی ممالک ہمیشہ الزام عائد کرتے ہیں کہ روس یوکرین میں جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ یوکرین پہلے سوویت یونین کا حصہ تھا۔ یوکرین اور روس دونوں نے سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم روس نے ان تمام باتوں کو مسترد کر دیا ہے، لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل مغربی میڈیا کی تراز پر غلط رپورٹنگ پر روس کو شدید اعتراض ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل