ہومتازہ ترینقزاقستان کے خلاف منظم سازش کو ناکام بنا کے حالات قابو میں...

قزاقستان کے خلاف منظم سازش کو ناکام بنا کے حالات قابو میں کیے، روس

ماسکو(SR)
روس نے کہا ہے کہ قزاقستان کے خلاف منظم سازش کو ناکام بنا کے حالات قابو میں کیے ہیں. روس کے صدر ولادی میر پوتن نے قزاقستان کے دفاع میں ’فتح‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قزاقستان کے خلاف منظم سازش کو ناکام بنا کے حالات قابو میں کیے ہیں جبکہ قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکاییف کا کہنا ہے کہ روسی فوجی کی مدد سے ہی ہم ملک میں جاری انتشار اور بد امنی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے.

ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ یہ فتح غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد بغاوت کے خلاف حاصل کی گئی۔ انہوں نے دیگر سابق سوویت ریاستوں کے رہنماؤں سے وعدہ کیا کہ ماسکو کے زیر قیادت اتحاد ان کی بھی حفاظت کرے گا۔ دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے چینل ون کو بتایا کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے حالیہ سربراہی اجلاس نے تمام دنیا کے لیے قازقستان میں تنظیم کی سرگرمیوں کی قانونی بنیادوں کو دیکھنا ممکن بنایا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل