تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق اسرائیلی وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میرے قتل کے پیچھے ایران ملوث ہو سکتا ہے. اسرائیلی سابق وزیراعظم و لیکوڈ پارٹی کے سربراہ نے دعوی کیا ہے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، یاد رہے اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ایران قتل کروا سکتا ہے۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل سیون کے مطابق، نیتن یاھو نے، اپنے اور اپنے اہل خانہ کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس سے رجوع کیا ہے اور باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ نیتن یاھو اور ان کے اہل خانہ کے لیے سرکاری سیکورٹی واپس لیے جانے کے بعد پہلی بار ، انہیں مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
اس سے پہلے اسرائیل کی داخلی سیکورٹی ایجنسی نے نیتن یاھو کی جانب سے، ان کی اور ان کے اہل خانہ کی سرکاری سیکورٹی بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اسرائیلی کی داخلی سیکورٹی ایجنسی شابک کا کہنا تھا کہ، نیتن یاھو اور ان کے اہل خانہ کو سرکاری تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ایک میلن ڈالر سالانہ کے اخراجات اٹھانے کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آتی۔