ہومتازہ ترینروس کا مقصد سوویت یونین کو بحال کرنا ہے جو ہمیں قبول...

روس کا مقصد سوویت یونین کو بحال کرنا ہے جو ہمیں قبول نہیں، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس سابق سوویت یونین کے رکن ممالک پر زیادہ اثر و رسوخ حاصل کرکے سوویت یونین کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے سی این این ٹیلی ویژن پر کہا میرے خیال میں یہ درست ہے کہ روس سوویت یونین کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتا ہے. جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات پر متفق ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سوویت یونین کی بحالی کے خواہاں ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ صدر پوتن کے مقاصد میں سے ایک ہے اور یہ ان ممالک پر اثر و رسوخ کے دائرے کو دوبارہ استعمال کرنا ہے جو پہلے سوویت یونین کا حصہ تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سوویت یونین کی دوبارہ سے بحالی ہمارے لئے انتہائی ناقابل قبول ہے. انہوں نے مزید کہا روس کے ایسے عزائم سوویت یونین کی بحالی ہے جس کو ہم دیکھ سکتے ہیں.

واضح رہے گزشتہ سال دسمبر میں امریکی انڈر سکریٹری برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ ماسکو سوویت یونین کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لہٰذا یہ واشنگٹن سے سامنے آنے والا اس قسم کا پہلا بیان نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل