بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک)
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا دے دی گئی. میانمار کی ایک عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو غیر قانونی طور پر واکی ٹاکی درآمد کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ سوچی پر کورونا وائرس کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے۔
پیر کے روز قصوروار پائے جانے کے بعد سوچی کو مزید چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ معلومات ایک قانونی افسر نے دی ہے۔
گزشتہ فروری میں میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سے آنگ سان سوچی کے خلاف تقریباً ایک درجن عدالتی مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ منتخب حکومت کے خاتمے کے بعد سے فوج سوچی پر مسلسل سنگین الزامات لگا رہی ہے۔