ماسکو(SR)
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ایک ٹیلی کانفرنس میٹنگ میں کہا کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (CSTO) کی اجتماعی امن فوجیں قازقستان میں اپنا مشن مکمل کرلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی امن دستے اس وقت تک اپنا مشن جاری رکھیں گے جب تک کہ قازقستان میں صورتحال مکمل طور پر مستحکم نہیں ہو جاتی. روسی وزیر دفاع نے بتایا کہ قازق قیادت کے فیصلے کی بنیاد پر ہی روسی فوجی اتحاد کی افواج نے قازقستان میں افواج بھیجی ہیں.
شوئیگو کے مطابق CSTO کی امن فوج اس وقت قازقستان میں اہم فوجی، حکومتی اور سماجی سہولیات کی حفاظت کے مشن پر ہے۔