ہومانٹرنیشنلامریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا

امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا ہے.اطلاعات کے مطابق کینٹکی فرائیڈ چکن KFC نےامریکی ریستورانوں میں نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن بطور متبادل فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ اقدام ماحولیات سے متعلق بڑھتی ہوئی آگاہی کی عکاسی کرتا ہے۔

کے ایف سی کا کہنا ہے کہ نئے کھانے کی فہرست پیر کے روز سے ملک بھر کی تقریباً چار ہزار کے ایف سی شاخوں پر محدود مدت کیلئے دستیاب ہے۔ فاسٹ فُوڈ کی اس امریکی کمپنی نےکیلیفورنیا میں قائم اسٹارٹ اپ بیونڈ میٹ کے ساتھ ملکر مٹر اور دیگر اجزاء کی پروٹین سے، یہ متبادل گوشت تیار کیا ہے۔

کے ایف سی نے سب سے پہلے 2019ء میں ذائقہ چکھنے کے تجربہ کے طور پر محدود پیمانے پر جارجیا میں یہ شے متعارف کروائی تھی۔ 2020ء میں کے ایف سی نے اس تجربے کو کیلیفورنیا اور دیگر ریاستوں تک پھیلایا اور دیکھا کہ یہ متبادل گوشت مصنوعات مقبول ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق، نباتات سے تیار کردہ متبادل گوشت، نتیجتاً گوشت کے مقابلے میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرتا ہے جس کیلئے مال مویشی کی پرورش کرنا پڑتی ہے۔

جرمن تحقیقی کمپنی اسٹاٹِسٹا کے تخمینے کے مطابق، 2026ء میں نباتات سے تیار کردہ متبادل گوشت کی عالمی منڈی تقریباً 16 ارب ڈالر مالیت کی ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل