ہومانٹرنیشنلازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا،...

ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)
طالبان نے کہا ہے کہ ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا. اطلاعات کے مطابق طالبان نے تاجکستان اور ازبکستان سے افغانستان کے ہیلی کاپٹر لوٹانے کا دوبارہ مطالبہ کیا۔ طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب نے تاجکستان اور ازبکستان سے اپنے ملک کے ہیلی کاپٹر لوٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ازبکستان اور تاجکستان، طالبان کو رد عمل دکھانے کے لئے مجبور نہ کریں۔

اس سے پہلے طالبان حکومت کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل کے سقوط کے وقت افغانستان کے 40 ہیلی کاپٹر تاجکستان اور ازبکستان منتقل ہوئے ہیں۔ طالبان کے مطابق، سابق افغان حکومت کے اختیار میں 289 ہیلی کاپٹروں میں سے81 ملک کے اندر باقی رہے جن میں 50 کام کر رہے ہیں۔

طالبان حکومت نے کچھ دن پہلے دعوا کیا تھا کہ ملک کے دسیوں ہیلی کاپٹروں کو سابق حکومتی عہدیداروں نے تاجکستان، ازبکستان اور امریکہ منتقل کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل