ماسکو(SR)
قازقستان میں کامیاب مشن کرنے کے بعد آرمینیا، کرغزستان اور تاجکستان سے اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (CSTO) کے امن دستے روسی کی قیادت میں الماتی سے اپنے ممالک کی طرف روانہ ہوگئے ہیں. آرمینیائی یونٹوں نے اپنی موٹر گاڑیوں اور اہلکاروں کو روسی ایرو اسپیس فورسز کے تین ٹرانسپورٹ طیاروں میں لاد کر الماتی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔ روس کی قیادت میں دو ہزار سے زائد فوجیوں نے قازقستان سے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق روسی جنرل اور اجتماعی سکیورٹی کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کے فوجی دستوں کے کمانڈر آنڈرے سردوکوف نے کہا کہ امن آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور اس کے ذمے کام مکمل ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ قازقستان میں تیل کی قیمتوں کے خلاف ہونے والے پر تشدد احتجاج کے دوران روس کی قیادت میں فوجیں تعینات کی گئی تھیں.