ہومتازہ ترینروس نے اپنےلوگ یوکرین میں داخل کردیئے، امریکہ کا روس پر بڑا...

روس نے اپنےلوگ یوکرین میں داخل کردیئے، امریکہ کا روس پر بڑا الزام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے روس پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اپنے لوگ یوکرین میں داخل کردیے ہیں. امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق روس نے، حملے کا جواز پیدا کرنے کے لیے فتنہ گر عناصر مشرقی یوکرائن میں داخل کیے ہیں۔ دونوں ممالک میں فوجی کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے اور روس نے یوکرین کے ساتھ سرحد پر تقریباً ایک لاکھ فوجی تعینات کر دیے ہیں۔

وہائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ کو حاصل معلومات عندیہ دیتی ہیں کہ روس، مذکورہ عناصر کے گروپ پہلے ہی تعینات کر چکا ہے جو مشرقی یوکرین میں بہروپ بھر کر کارروائیاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے ایک جز کے طور پر روس، جارحیت کے ارتکاب کے لیے جواز پیدا کرنے کا راستہ بھی کھلا رکھنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی لشکر کشی، وسط جنوری سے وسط فروری کے دوران شروع ہو سکتی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے پریس سیکریٹری جان کربی نے بھی کہا ہے کہ روسی کارکن یوکرین میں پوزیشن سنبھال چکے ہیں تاکہ ایسی سرگرمیاں کر سکیں جن سے تاثر ملے کہ یوکرائن میں روسی زبان بولنے والے افراد کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل