ہومانٹرنیشنلسعودی عرب میں 14 جرنلسٹ لاپتہ، انسانی حقوق کی تنظیم نے سوالات...

سعودی عرب میں 14 جرنلسٹ لاپتہ، انسانی حقوق کی تنظیم نے سوالات اٹھا دیئے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب میں 14 جرنلسٹ لاپتہ، انسانی حقوق کی تنظیم نے سوالات اٹھا دیئے ہیں. سعودی عرب ان ملکوں میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ نامہ نگاروں کو قید کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں آزادی بیان کا گلا گھوٹنے نے اور نامہ نگاروں کی منمانے طریقے سے گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ریاض حکومت کی طرف سے جمہوریت کی حمایت کرنے والوں، دانشوروں اور مخالفین کو کچلنے کے عمل میں ذرا بھی کمی نہیں آئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم سند نے جو سعودی عرب میں انسانی حقوق کی حالت پر نگرانی اور اسکی خلاف ورزی سے پردہ اٹھاتی ہے، کہا ہے کہ سعودی عہدیدار آزادی بیان اور میڈیا کی آزادی کی خلاف ورزی کے بارے میں سبھی بین الاقوامی انتباہات کو نہ صرف یہ کہ نظرانداز کر رہے ہیں بلکہ مصنفین اور نامہ نگاروں کو اور تیزی سے کچل رہے ہیں۔

اس تنظیم نے عالمی پریس آزادی انڈکس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب ان ملکوں میں ہے جہاں کی جیلوں میں سب سے زیادہ نامہ نگار قید ہیں اور اس وقت سعودی عرب میں قریب 14 نامہ نگار لاپتہ ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل