عامر سلطان سیال
عبد الرحمن خان کانجو انتہائی ذہین اور باکمال انسان ہیں، اللہ تعالی نے آپ سب کو انتہائی شاندار شخصیت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ آپ کو بے انتہا خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے۔ آپ کسی بھی قسم کی مشکل سے یا دن رات محنت کرنے سے نہیں گھبراتے ۔ آ پ نہایت ایماندار ہیں۔ آ پ عزم اور ارادے کے پکے ہیں۔ آپ حوصلہ مند اور بہادر ہیں۔آپ ہمیشہ دوسروں کے ہر اچھے اقدام کو تحسین و تعریف کی نظر سے دیکھتے ہیں۔آپ مشکل سے مشکل حالات میں بھی سچ بولتے ہیں۔ آپ بہت با اخلاق اوراعلی ظرف شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ بہت منکسر المزاج ہیں اور دوسروں کا خیال رکھتے ہیں۔ آپ اپنے دوستوں کی ہر مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں۔ آپ سے ایک بار ملنے کے بعد لوگ آپ سے دوبارہ ملنا پسند کرتے ہیں۔ آپ جس محفل میں بھی جائیں وہاں لوگ آپ کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو بھی بے پناہ عزت دیتے ہیں۔ جو لوگ مشکل حالات میں آپ سے مدد مانگتے ہیں آپ ان سے خندہ پیشانی سے بات کرتے ہیں اور مسکراتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔
لودھراں کی سیاست میں کانجو خاندان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے سابقہ وزیر خارجہ صدیق خان کانجو (مرحوم) اور ان کے فرزند جنوبی پنجاب کی سیاست میں صف اول کا کر دار ادا کر نے والے خان عبد الرحمن خان کانجو اپنے حلقہ احباب میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں موجودہ دور میں عبد الرحمن خان کانجو نے مرد حر کا کردار ادا کیا ہے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پارٹی کو مسلسل کامیابیوں سے نوازا خانیوال کے ضمنی انتخابات میں میاں برادران کی امیدوں پر پورے اترے میاں محمد نواز شریف, میاں محمد شہباز شریف, محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور حمزہ شہباز شریف کاپورا،خاندان مخلص کارکنان اوروفادارساتھیوں کی قدردانی کرنے والاخاندان ہے،پرخلوص کارکنان کومیاں خاندان کے تمام افرادنے ہمیشہ عزت افزائی سے نوازا، میاں نوازشریف اورمیاں ںشہبازشریف نے ملک وقوم کی خدمت کرکے پوری دنیامیں نیک نامی کمائی،اورآج مہنگائی کے اس خطرناک دورمیں ملک بھرکی عوام میاں برادران کے اقتدارکوسنہرے حروف اور پروقار جذبات سے یادرکھتی ہے۔خان عبد الرحمن خان کانجو نے میاں برادران کی طرف سے کی جانے والی قدردانی کا بار بار اعتراف کیا۔ میاں برادران کے اصولی موقف کے ساتھ بھرپوراتفاق رکھنے پرپارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کا صدر منتخب کیا تھا اس ذمہ داری کو عبد الرحمن خان کانجو احسن طریقے سےنباہ رہے ہیں حلقہ میں مقبولیت کی یہ حالت ہے کہ جو ایک بار مل لیتا ہے وہ عبد الرحمن خان کانجو کا دیوانہ ہو جاتا ہے عوام میں اپنائیت اور خلوص دیکھ کر آنے والے انتخابات میں عبد الرحمن خان کانجو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے –
وفاداری اور استقامت کے ساتھ جولوگ بھی اپنے قدموں پر کھڑے رہتے ہیں،تاریخ ہمیشہ ان کوسنہرے حروف سے یادرکھتی ہے-