ہومانٹرنیشنلعراق میں ترک فوج کے قافلے پرحملہ، بھاری نقصان کی اطلاعات

عراق میں ترک فوج کے قافلے پرحملہ، بھاری نقصان کی اطلاعات

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)
عراق میں ترکی کی فوج کے قافلے پر حملہ، نقصان کی اطلاعات ہیں. شمالی عراق کے ایک علاقے پر ترک فوج کی ایک چھاؤنی پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ صابرین نیوز کے مطابق عراق کے صوبے موصل کے مشرق مین ترکی کی غاصب فور‎سز کی تعیناتی کی جگہہ ’زلیکان‘ فوجی چھاونی پر سنیچر کے دن راکٹ حملہ ہوا، جسکا ترک فورسز نے توپخانہ سے جواب دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، صوبے موصل کے بعشیقہ علاقے میں ترکی کی زلیکان چھاونی پر کم سے کم 3 راکٹ لگے۔
صابرین نیوز کے مطابق، غاصب ترک فور‎سز کے توپخانہ حملے کے جواب میں دوبارہ اس چھاونی پر 4 راکٹ داغے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل