برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے کیف اور ماسکو کے مذاکرات کے لیے سفر سے قبل کہا کہ جرمن وزراء کی کابینہ روس کے ساتھ مستحکم تعلقات کی خواہاں ہے، دونوں ممالک کے پاس بات چیت کے لیے مسائل کی ایک طویل فہرست ہے. انہوں نے کہا کہ ماسکو میں میری بات چیت کے دوران میرے لیے ہمارے مؤقف کی نشاندہی کرنا اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے
جرمنی کومعاشی آزادی حاصل نہیں، روسی وزیرخارجہ کی شدید تنقید
جرمن چانسلر جرمنی اور روس کے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، اخبار
ان کا کہنا تھا کہ نئی وفاقی حکومت روس کے ساتھ مکمل اور مستحکم تعلقات چاہتی ہے۔ تنازعات کے مسائل کی فہرست طویل ہے جن پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اہم دو طرفہ موضوعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سائنس، ثقافت، تجارت، قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور آب و ہوا کے مسائل پر روشنی ڈالی.