ماسکو(SR)
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے CNN پر کہا کہ نئی مجوزہ امریکی پابندیاں بشمول روسی قیادت کے خلاف پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان تمام تعلقات منقطع کرسکتی ہیں۔پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یقیناً یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ امریکا ایسا قدم بھی اٹھا سکتا ہے. انہوں نے تازہ ترین امریکی تجاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی سینٹرز روسی قیادت کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کررہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ختم ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اس قسم کی پابندیاں ہمارے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلقات کو منقطع کرنے کا باعث بن سکتی ہیں، جس سے ماسکو یا واشنگٹن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔