ہومانٹرنیشنلسابق مسجد الحرام امام کی فلمی اشتہار میں اداکاری پر شدید تنقید

سابق مسجد الحرام امام کی فلمی اشتہار میں اداکاری پر شدید تنقید

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق مسجد الحرام امام کی فلمی اشتہار میں اداکاری پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے. شیخ «عادل الکلبانی» کی ایک بار پھر فلمی اشتہار میں جلوہ نمائی پر سخت اعتراضات کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ عربی سی این این نیوز کے مطابق سابق امام جماعت مسجد الحرام عادل الکلبانی ایک بار پھر ایک اشتہار میں جلوہ نما ہوئے جس پر سوشل میڈیا میں سخت اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

الکلبانی اس تشہراتی ویڈیو جو آل سعود دربار کے مشیر خاص ترکی آل الشیخ کے ٹوئٹ میں پیش کی گیی ہے اس میں اس شکل میں ظاہر ہوا ہے جس میں لگتا ہے کہ وہ ڈرامہ «بازی تاج و تخت» سے کاپی گیی ہے اور وہ قرون وسطی کی پولیس کی شکل میں ایک چوٹی پر کھڑا ہے اور آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے «هبت هبوبها» (طوفان شروع ہوا) کا ڈائیلاگ بول رہا ہے۔

اس ڈائیلاگ پر مزاحیہ انداز میں سخت تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ الکلبانی اس ویڈیو میں معروف سپورٹس مینوں اور سیلی بریٹیز جیسے یاسر القحطانی وغیرہ کے ساتھ جلوہ نما ہوا ہے۔ تین منٹ پر مشتمل اس ویڈیو کلیپ کے حوالے سے اعتراض کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس سے مذہبی شخصیات کا کردار مشکوک ہوجاتا ہے۔ صارفین نے امام جماعت الکلبانی کو ایک معمولی بازیگر کی شکل میں آنے پر اعتراض کیا ہے۔ صارفین نے ملے جلے اعتراضات میں اس طرح کی اصلاحات پر حیرت اور افسوس کا اظھار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی الکلبانی اشتہارات میں ظاہر ہوچکا ہے، نومبر 2021 کو ایک اشتہار میں وہ جاپانی جنگ کی کاپی کرچکا ہے۔ الکلبانی نے صارفین کے سخت اعتراضات کے بعد رقص و سرور اور خواتین کی وکالت کے فتوے سے پسپائی کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل