ہومتازہ ترینبرطانیہ نے بی بی سی کی فنڈنگ ​​میں کٹوتی لائسنس ختم کرنے...

برطانیہ نے بی بی سی کی فنڈنگ ​​میں کٹوتی لائسنس ختم کرنے کا اعلان کردیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ نے آ ئندہ دو سال کے لئے بی بی سی کی فنڈنگ روکنے کے ساتھ ہی 2027 میں نشریاتی چینل کا لائسنس ختم کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کی ثقافتی سکریٹری ناڈین ڈوریز نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ اعلان آپریشن ریڈ میٹ کے درمیان کیا گیا ہے تاکہ بورس جانسن کی پریمیئر شپ کو بچایا جا سکے۔

دریں اثنا کووڈ- 19 پابندیوں کے باوجود برطانیہ کے وزیر اعظم کے ویسٹ منسٹر میں پارٹی کرنے کے الزامات کے سلسلے میں متعدد اراکین پارلیمنٹ ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ڈوریز کی جانب سے یہ اعلان کیے جانے کے بعد ایڈیشنل کلچر سکریٹری لوسی پاول نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کا خیال ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کرنے والوں کو سبق ملنا چاہیے، خاص طور پر جب وہ آزاد ہو جائیں ‘‘ ۔رپورٹس کے مطابق ایسی خبریں آئی ہیں کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے درکار 54 ووٹوں میں سے 35 ووٹ پہلے سے ہی موجود ہیں، حالانکہ اصل تعداد پوشیدہ رکھی گئی ہے.

پچھلے ہفتے برطانوی وزیر اعظم نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ 20 مئی 2020 کو انہوں نے جس ’برنگ یور اون بوز‘ پارٹی میں شرکت کی وہ کووڈ-19 کے ضابطوں کے خلاف تھی ، جبکہ اس سے قبل انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران کوئی پارٹی نہیں ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل