ہومپاکستانپوتن عمران ٹیلی فونک رابطہ، گیس پائپ لائن کے حوالے سے بڑی...

پوتن عمران ٹیلی فونک رابطہ، گیس پائپ لائن کے حوالے سے بڑی پیشرفت

ماسکو اسلام آباد (SR)
وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیرپوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے. اس بات چیت میں تجارت، معیشت، توانائی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں روس اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت، اقتصادی تعلقات اور توانائی کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم عمران خان کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات

جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا ورچوئل خطاب، بھارت کا احتجاج

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عمران خان نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ کی جلد تکمیل کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں اور افغانستان سے متعلق معاملات پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل