واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی ہوئی اڈوں کے اطراف میں 5 جی کو تباہ کن قرار دے دیا گیا. امریکہ کے ہوائی اڈے کے اطراف میں 5 جی سروس کو شروع کرنے کا معاملہ ہوا بازی شعبے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ امریکہ کی بڑی ایئرلائن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 5 جی کی وجہ سے پیدا ہونے والی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے پروازوں کی تعداد کو کم کرنا پڑسکتا ہے، جس سے ہوا بازی کا شعبہ متاثر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
امریکہ کے کارگو ایئرلائن اور مسافر بردار ہوائی جہاز کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران ( سی ای اوز) نے خبردار کیا ہے کہ نئی وائرلیس 5 جی سروس ہوا بازی کمپنوں کے لیے ‘تباہی’ کا باعث بن سکتی ہے۔ رن وے کے قریب وائرلیس 5 جی سروس پروازوں میں خلل ڈال سکتی ہے.
یہ بھی پڑھیں
امریکی فوجیوں کو کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا
امریکہ روسی سرحدوں پر فوجی تنصیبات کے نتائج کا خود ذمہ دارہوگا، سفیر
امریکی ایئرلائنز کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس بڑی تعداد میں وائیڈ باڈی طیاروں کو بیکار کر سکتی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کا کہنا ہے کہ یہ ہوائی جہاز کے حساس آلات جیسے کہ الٹی میٹر اور لو ویزیبلیٹی آپریشنز کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ ایسی حالت میں فلائٹ کو چلانا خطرناک ہوسکتا ہے۔
ایف اے اے کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس سے لوگوں کو خطرہ پہنچنے کا امکان ہے تو وہ اس سرگرمی کو روکنے کے پابند ہیں۔ اگر اس وجہ سے پروازوں کے بحران میں مزید اضافہ ہوا تو ہزاروں امریکی بیرون ملک میں پھنس جائیں گے۔